0
Thursday 8 Apr 2021 16:58

مولانا اختر عباس جون کا نوجوانوں کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گذشتہ ایام مقبوضہ کشمیر کے بمنہ سرینگر میں مطہری فکری و ثقافتی مرکز کے زیر اہتمام عظیم الشان مہدوی اجتماع منعقد ہوا۔ اجتماع سے خصوصی خطاب میں مولانا اختر عباس جون نے مہدوی انقلاب کیلئے نوجوانوں کی ذمہ داریاں کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مولانا اختر عباس جون نے کہا کہ امام زمانہ (عج) ظہور کریں گے اور وہی سب کچھ کریں گے، یہ منفی انتظار ہے بلکہ حقیقی انتظار یہ ہے کہ ہم ہر میدان میں اپنے آپ کو آمادہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دنیا کی باطل ترین حکومت آپ پر فشار اور عتاب کرنے لگے تو آپ اللہ پر توکل کرکے آگے بڑھیں تو اللہ کا وعدہ ہے کہ تمام بند راستے وہ تمہارے لئے کھول دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارے نوجوانوں کی سب سے اہم مشکل یہ ہے کہ ہم بڑے ارادے نہیں کر پا رہے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 926019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش