QR CodeQR Code

جے ڈی سی کے بانی ظفر عباس سے خصوصی انٹرویو

9 Apr 2021 22:11

اسلام ٹائمز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے کہا ہے کہ انکا ادارہ تعلیم، صحت، روزگار، شادی اور کھانے پینے سمیت متعدد شعبوں میں عوام کو یکساں سہولتیں فراہم کر رہا ہے، ہمارا مقصد غریب اور امیر کا فرق مٹا کر عوام کی بھرپور مدد کرنا ہے، ہم پاکستان کے ہر فرد کو اسکی خواہش کے مطابق کھانا پینا فراہم کرنا چاہتے ہیں، تقریباً سات سو نوجوان رضاکار انکے ساتھ خدمت انسانی میں پیش پیش ہیں، انکا مقصد گردے کے مریضوں کیلئے ڈائلیسز سینٹرز کا قیام ہے، جہاں ایک غریب آدمی بھی اپنا مفت علاج کروا سکے۔


پاکستان میں آندھی، زلزلہ، سیلاب یا کوئی اور قدرتی آفت ہو یا کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں عوامی خدمت، بھوکے کو کھانا کھلانا ہو یا رمضان المبارک میں سحر و افطار، جعفریہ ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ سیل کے سربراہ ظفر عباس کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ وہ پاکستان میں اپنی منفرد صلاحیت کے باعث عوام میں بےپناہ مقبولیت رکھتے ہیں۔ ظفر عباس نے اپنی انتھک محنت اور کوششوں سے جے ڈی سی کو پاکستان کے بڑے فلاحی اداروں میں لاکھڑا کیا ہے۔ پاکستان بھر میں جے ڈی سی کا ادارہ کئی سال سے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے صفدر عباس نے جی ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر ظفر عباس سے کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 926254

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/926254/جے-ڈی-سی-کے-بانی-ظفر-عباس-سے-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org