0
Saturday 10 Apr 2021 22:16

مقبوضہ کشمیر میں ساتویں امام مہدی (عج) کانفرنس

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

مقبوضہ کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں اپنی نوعیت کی ساتویں امام مہدی (عج) کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا اہتمام ستھسو کلاں کے جوانوں نے کیا تھا، جن کی رہنمائی مولانا میر مصطفٰی کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں وادی کشمیر کے متعدد علماء کرام، شعراء اور دانشور حضرات نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض مولانا میر مصطفٰی نے انجام دiئے جبکہ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے چیئرمین مولانا مسرور عباس انصاری اور مطہری فکری و ثقافتی مرکز کشمیر کے سینiئر رہنماء مولانا غلام حسین متو اور دیگر علماء کرام نے موضوع کی مناسبت پر خطاب کیا۔ کانفرنس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ مقررین نے مجموعی طور پر دور غیبت میں ہماری ذمہ داریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 926461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش