QR CodeQR Code

استقبال ماہ مبارک رمضان کے حوالے سے مولانا مقبول حسین قمی کا خصوصی انٹرویو

13 Apr 2021 12:40

جموں و کشمیر اہل بیت فاؤنڈیشن کے سینیئر رہنماء کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ ماہ صیام میں ہمیں زیادہ سے زیادہ انفرادی اور اجتماعی طور پر قرآنی محافل کا اہتمام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہیں تو انکی تقدیر بدلنے میں دیر نہیں لگے گی۔


مولانا مقبول حسین قمی کا تعلق وادی کشمیر کے شہر خاص سرینگر سے ہے۔ اپنی ابتدائی تعلیم کے بعد حوزہ علمیہ قم کا رخ کیا اور وہاں طویل عرصے تک کسب فیض کرتے رہے۔ قم المقدس سے واپسی کے بعد انہوں نے جموں و کشمیر میں اپنی تبلیغی ذمہ داریاں جاری رکھیں۔ سالہا سال سے بمنہ سرینگر میں ہادی ماڈل اسکول کی سربراہی کر رہے ہیں اور جموں و کشمیر اہل بیت فاونڈیشن سے بھی وابستہ ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مولانا مقبول حسین قمی سے ایک خصوصی نشست کے دوران اسقتبال ماہ صیام کے موضوع پر ایک انٹرویو کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں ہمیں زیادہ سے زیادہ انفرادی اور اجتماعی طور پر قرآنی محافل کا اہتمام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہیں تو انکی تقدیر بدلنے میں دیر نہیں لگے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ قرآن سے متمسک ہونے کے لئے آغا کی حیثیت رکھتا ہے، دراصل ہمیں سال بھر اپنے آپ کو قرآنی تعلیمات سے آراستہ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ ہمیں روزہ رکھنے اور قرآن پاک کے تلاوت کرنے کی توفیق دے، کیونکہ ہر موسم کی ایک بہار ہوتی ہے اور قرآن پاک کی بہار کا موسم ماہ رمضان المبارک ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 926627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/926627/استقبال-ماہ-مبارک-رمضان-کے-حوالے-سے-مولانا-مقبول-حسین-قمی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org