0
Tuesday 13 Apr 2021 23:52

پاراچنار میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی دھرنا

متعلقہ فائیلیںویڈیو رپورٹ: ایس این حسینی

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ملک کے کونے کونے اور شہر شہر میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے دھرنوں اور احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے۔ جن میں سے کراچی، لاہور، اسلام آباد وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح شمال مغربی سرحدی علاقے پاراچنار میں بھی گذشتہ کئی روز سے ایم ڈبلیو ایم کے مسئولین کی جانب سے دھرنا جاری ہے۔ جن میں ضلع سیکریٹری جنرل علامہ سید نقی شاہ، علامہ مزمل حسین، شفیق حسین اور علی جواد طوری وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ دھرنا کے رہنماؤں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملت تشیع کے لاپتہ ایک ایک فرد کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے، ان میں کسی کے خلاف قانون شکنی کا کوئی بھی ثبوت موجود ہے تو اسے عدالت میں پیش کرکے زیر تفتیش کرایا جائے۔ بصورت دیگر انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

دھرنے کے رہنماؤں نے اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کی معلومات کے مطابق لاپتہ افراد میں سے کوئی بھی غیر قانونی اور غیر آئینی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے، بلکہ ان میں سے ہر فرد ملک کا شریف ترین شہری رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں ایک گروہ کھلم کھلا آئین پاکستان کو چیلنج کرتا رہا ہے۔ ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے، سرکاری افسران اور سماجی رہنماؤں کے قتل میں ملوث ہے۔ مگر اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی، جبکہ ہمارے جوانوں کا اگر کوئی جرم ہے تو وہ محبت اہلبیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی مسئولین کے حکم کے مطابق لاپتہ افراد میں سے آخری فرد کی رہائی تک ان کا یہ دھرنا جاری رہے گا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 926998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش