QR CodeQR Code

چیئرمین الرہبر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل بابر علی خان کا خصوصی انٹرویو

14 Apr 2021 11:44

اپنے خصوصی انٹرویو میں چیئرمین الرہبر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آنے والے غریب مریضوں کیلئے لازمی ہے کہ وہ اپنے ساتھ مقامی عالم دین اور ایک معتبر شخص کے دستخط والا لیٹر ساتھ لائیں، باقی تمام کام ہمارا ٹرسٹ کرتا ہے، شفافیت کو مکمل یقینی بنایا گیا ہے، اگر کوئی دکھی انسانوں کی مدد میں ہمارا ساتھ دینا چاہے تو ہم ویلیکم کہیں گے۔


بابر علی خان کا بنیادی تعلق صوبہ پنجاب کے شہر جھنگ سے ہے، آئی ایس او پاکستان سے وابستہ رہے ہیں، گذشتہ دو دہائیوں سے خدمت خلق کے شعبہ سے واسبتہ ہیں، انہوں نے الرہبر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل بنایا ہوا ہے، جس میں دکھی انسانوں کی مدد، غریب مریضوں کا مکمل علاج کراتے ہیں، بابر علی کے مطابق اگر کوئی قابل علاج ہو تو انکا ٹرسٹ مہنگے سے مہنگے اسپتال سے بھی مریض کے علاج کا مکمل خرچہ اٹھا لیتا ہے، اب تک 50 کروڑ سے زائد رقم غریب مریضوں اور یتیمیوں پر خرچ کی جاچکی ہے۔ اسلام ٹائمز نے الرہبر ٹرسٹ کے چیئرمین سے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جس میں ان سے ٹرسٹ کی ابتک کی خدمات کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 927119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/927119/چیئرمین-الرہبر-ویلفیئر-ٹرسٹ-انٹرنیشنل-بابر-علی-خان-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org