QR CodeQR Code

رمضان کی آمد، کھجوروں کی مانگ میں اضافہ

14 Apr 2021 19:19

دکانداروں کا کہنا ہے کہ بازار اور اسٹورز میں مختلف انواع و اقسام کی کھجور بھری پڑی ہے، بازار میں سکھر اور خیرپور کی کھجور کی کافی مانگ ہے لیکن ایرانی کھجور بھی شہریوں کی پسند بنی ہوئی ہے۔


رپورٹ: صفدر عباس

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں قائم کھجور بازار کی رونق میں اضافہ ہوگیا، شہر کے مختلف علاقوں سے نہ صرف تاجر اس مارکیٹ کا رخ کر رہے ہیں بلکہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی کھجور بازار سے خریداری کر رہی ہے، جہاں گذشتہ سال کی نسبت قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے، قیمتوں میں کمی پر شہری خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ بازار اور اسٹورز میں مختلف انواع و اقسام کی کھجور بھری پڑی ہے، بازار میں سکھر اور خیرپور کی کھجور کی کافی مانگ ہے لیکن ایرانی کھجور بھی شہریوں کی پسند بنی ہوئی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 927217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/927217/رمضان-کی-آمد-کھجوروں-مانگ-میں-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org