0
Thursday 15 Apr 2021 11:32

تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شوریٰ ارکان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے تحریک لبیک پر پابندی کے بیان کو مسترد کر دیا۔ اجلاس کی صدارت نائب امیر سید ظہیر الحسن شاہ بخاری نے کی۔ اجلاس میں علامہ غلام غوث بغدادی، علامہ غلام عباس فیضی، علامہ فاروق الحسن سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد تحریک لبیک سندھ کے امیر علامہ غلام غوث بغدادی کا وضاحتی ویڈیو بیان جاری کیا گیا۔ ویڈیو بیان میں علامہ غلام غوث بغدادی نے کہا کہ ہم شیخ رشید کے تحریک لبیک پر پابندی کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، پابندی تحریک لبیک پر نہیں شیخ رشید کی زبان پر لگنی چاہیئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 927326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش