QR CodeQR Code

تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس، ویڈیو رپورٹ

15 Apr 2021 11:32

شوریٰ کے اجلاس سے خطاب میں رہنماوں کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کی گفتگو میں تضاد ہے، شیخ رشید کا معاہدہ برقرار رکھنے کا دعویٰ بھی غلط ہے، معاہدہ پورا ہونے سے پہلے ہی حکومت نے امیر تحریک لبیک کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سابقہ حکومت میں کچھ اور باتیں کرتے تھے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، شیخ رشید کو سابقہ حکومت کے دور میں ہمارا دھرنا بہت پسند تھا، ہم نے فرانس کے سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کیا تھا، شیخ رشید جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شوریٰ ارکان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے تحریک لبیک پر پابندی کے بیان کو مسترد کر دیا۔ اجلاس کی صدارت نائب امیر سید ظہیر الحسن شاہ بخاری نے کی۔ اجلاس میں علامہ غلام غوث بغدادی، علامہ غلام عباس فیضی، علامہ فاروق الحسن سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد تحریک لبیک سندھ کے امیر علامہ غلام غوث بغدادی کا وضاحتی ویڈیو بیان جاری کیا گیا۔ ویڈیو بیان میں علامہ غلام غوث بغدادی نے کہا کہ ہم شیخ رشید کے تحریک لبیک پر پابندی کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، پابندی تحریک لبیک پر نہیں شیخ رشید کی زبان پر لگنی چاہیئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 927326

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/927326/تحریک-لبیک-پاکستان-کی-مرکزی-مجلس-شوری-کا-اجلاس-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org