QR CodeQR Code

تحریک لبیک کے کارکن ابن اسماعیل شامی کی اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو

16 Apr 2021 00:35

اپنی خصوصی گفتگو میں تحریک کے کارکن ابن اسماعیل شامی نے کہا کہ پورے پاکستان میں تحریک لبیک کے تیس سے زائد کارکن شہید ہوچکے ہیں۔ ہمارے کارکنان پر ہونے والے مظالم کو میڈیا پر نہیں دکھایا جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید خود کو محافظ ختم نبوت کہتے ہیں، ہم شیخ رشید کے تحریک لبیک پر پابندی کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔


تحریک لبیک پاکستان کا لاہور میں تین روز سے دھرنا جاری ہے، جس میں ہزاروں کارکنان شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تحریک کے کارکن ابن اسماعیل شامی نے کہا کہ پورے پاکستان میں تحریک لبیک کے تیس سے زائد کارکن شہید ہوچکے ہیں۔ ہمارے کارکنان پر ہونے والے مظالم کو میڈیا پر نہیں دکھایا جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید خود کو محافظ ختم نبوت کہتے ہیں، ہم شیخ رشید کے تحریک لبیک پر پابندی کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ پابندی تحریک لبیک پر نہیں شیخ رشید کی زبان پر لگنی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پورے ملک میں ہزاروں ووٹرز ہیں، کیا ہر کارکن کو دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 927451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/927451/تحریک-لبیک-کے-کارکن-ابن-اسماعیل-شامی-کی-اسلام-ٹائمز-سے-خصوصی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org