0
Friday 16 Apr 2021 19:18

ٹی ایل پی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ محمد شفیع کا خصوصی پیغام

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ محمد شفیع نے حکومتی الزامات کے جواب میں ویڈیو بیان جاری کر دیا۔ اعلامیہ میں وزارت داخلہ سے تحریری جواب طلب کیا گیا، انہوں نے ویڈیو بیان میں مذاکرات کی ساری کہانی کھول کر سامنے رکھ دی۔ محمد شفیع نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ شیخ رشید، نورالحق قادری اور دیگر مذاکرات کے دوران جھوٹ بولتے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم توڑ پھوڑ میں ملوث رہے نہ ہیں، یہ آپ کی ایجنسیوں کے بندے ہیں، جو تحریک کو بدنام کرنے کے لئے بھیجے گئے ہیں، جس کے تمام شواہد موجود ہیں۔ حکومت معاہدے کی پاسداری کرے اور فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 927572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش