QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کا خصوصی انٹرویو

17 Apr 2021 02:31

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ لاپتہ افراد کے حوالے سے انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے خانوادے انتہائی مشکل اور تکلیف دہ حالات سے گزر رہے ہیں، ریاستی ادارے اپنا کیا ہوا وعدہ ایفا کریں، اس اقدام سے قوم میں اپنے اداروں کی عزت میں اضافہ ہوگا، صدر مملکت، آرمی چیف اور وزیراعظم اپنی ریاستی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے اس معاملہ پر فوری ایکشن لیں۔ کوئی شخص اگر منفی سرگرمی میں ملوث ہے تو اس کیلئے عدالت کا نظام موجود ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ عمران خان اقتدار میں آنے سے پہلے کئے گئے اپنے وعدے کیوں بھول گئے ہیں۔؟ یہ لوگ بیلک میلر نہیں، پرامن طور پر احتجاج کر رہے ہیں۔


علامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے، انکا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل اور اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے جاری تحریک، اسکے پس منظر اور نتائج کے حوالے سے علامہ مقصود ڈومکی کیساتھ ایک تفصیلی ویڈیو انٹرویو کیا، جو قارئین کے پیش خدمت ہے. قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 927601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/927601/ایم-ڈبلیو-پاکستان-کے-ترجمان-علامہ-مقصود-علی-ڈومکی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org