0
Monday 19 Apr 2021 07:33

جماعت اہلسنت پاکستان کے امیر صاحبزادہ مظہر سعید کاظمی کی پریس کانفرنس(ویڈیو )

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ مظہر سعید کاظمی اور سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی نے موجودہ حالات کے پیش نظر مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرس بلانے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر مذاکرات کا راستہ اختیار کرے اور گرفتار کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے، گرفتار کارکنان کو اگر رہا نہ کیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل آل پارٹیز کانفرنس میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان سمیت ملک بھر میں پولیس نے علماء کے خلاف جو مقدمات درج کیے ہیں، ان میں دنیا جہان کی دفعات شامل کی گئی ہیں، جو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت اقدام ہے، جس سے مزید اشتعال پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا سے مذاکرات ہوسکتے ہیں تو اپنے لوگوں سے کیوں نہیں ہوسکتے؟ یہ مسئلہ آسانی سے حل ہوسکتا تھا، اگر پاکستان تمام اسلامی ممالک میں قرارداد لاتا کہ اگر کسی ملک نے شان رسول میں گستاخی کی تو اس سے سفارتی تعلقات ختم کر دیئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا کہ حکومت نے دانشمندی سے کام نہیں لیا، گھٹیا طریقے سے کام لیا، کسی بھی سیاسی جماعت کو دہشتگرد قرار دینا غلط ہے، حکومت نے غیر قانونی کام کیا ہے، حکومت کسی سیاسی جماعت کو کالعدم قرار نہیں دے سکتی، مدینہ کی ریاست میں انصاف اور قانون نہیں ہے، نہتے لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں، آج لاہور کا نقشہ سری نگر کا لگ رہا ہے، جلد تمام مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرس بلائیں گے۔ پریس کانفرنس میں علامہ رمضان شاہ فیضی، مولانا خادم رضوی، مولانا مطیع الرسول سعیدی بھی موجود تھے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 927968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش