0
Monday 19 Apr 2021 15:34

جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی

متعلقہ فائیلیںوزارت خارجہ و قانون نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی صورت میں پارلیمنٹ میں مستقل نمائندگی دینے کی مخالفت کی ہے۔ یہ اسلام آباد میں مقیم جی بی کے سینیئر صحافی غلام عباس نے اسلام ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا۔ وزیراعظم عمران خان نے پانچ ماہ قبل جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ایک کمیٹی بنائی تھی۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں قائم 12 رکنی کمیٹی کو دو ماہ میں اپنی سفارشات تیار کرنے کا ٹاسک دیا تھا لیکن پانچ ماہ بعد کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ اسلام آباد میں مقیم سینیئر صحافی غلام عباس نے اسلام ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس اجلاس میں وزارت خارجہ و قانون نے گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں باقاعدہ نمائندگی دینے کی مخالفت کر دی اور تجویز دی کہ جی بی کو صرف مبصر کی حیثیت سے نمائندگی دی جائے۔ اس معاملے پر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے اسلام ٹائمز نے ماہر قانون ابراہیم شاہد ایڈووکیٹ سے بھی گفتگو کی ہے، جو قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 928025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش