0
Monday 19 Apr 2021 22:35

دس روپے میں ایک کلو پھل، کراچی میں رعایتی کیمپ قائم

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: صفدر عباس

کراچی کے نواجونوں کا شاندار کارنامہ، غریب عوام کے لئے صرف دس روپے میں ایک کلو پھل کا رعایتی کیمپ قائم کر دیا۔ کراچی کے علاقے جیل چورنگی کے قریب اس کیمپ میں مختلف پھلوں پر مشتمل دو کلو کا بیگ صرف بیس روپے کا ہے۔ اس کیمپ کے روح رواں مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ یہ کیمپ رمضان کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہو جائے گا، بیس روپے قیمت اس لئے مقرر کی تاکہ سفید پوش طبقے کی عزت نفس مجروح نہ ہو اور وہ خرید کر پھل کھائے۔ اس کیمپ میں کام کرنے والے رضاکاروں کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد عام آدمی کو پھل کی فراہمی ہے، اس سلسلے میں دوست احباب اور مخیر حضرات مکمل تعاون کر رہے ہیں، سستے پھلوں کے حصول کے لئے شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کی کثیر تعداد مقررہ وقت سے پہلے ہی اس کیمپ پر پہنچ جاتی ہے، کیونکہ پہلے آیئے پہلے پایئے کا اصول یہاں رائج ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے دور میں یہ رعایتی بازار بہت بڑی نعمت ہے، کراچی میں قائم پھلوں کے اس رعایتی کیمپ میں تربوز، خربوزہ، کیلے، سیب اور کینو دس روپے کلو فروخت کئے جاتے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 928124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش