0
Wednesday 21 Apr 2021 22:52

کورونا کی تیسری لہر، متاثرہ شخص کا کیا حال ہوا؟ مختصر انٹرویو

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کافی خطرناک ہے، کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اگرچہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں وبا سے بچاؤ کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں، کراچی سمیت سندھ میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے، پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول بند ہیں، کاروباری مراکز صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک مقرر کئے گئے ہیں، شادی ہالز مکمل بند ہیں، اس کے باوجود شہریوں کا رویہ غیرسنجیدہ ہے، شہری نہ تو ماسک کا استعمال کررہے ہیں اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھ رہے ہیں، خدانخواستہ اگر کوئی کورونا میں مبتلا ہوجائے تو اسے نہ صرف سب سے الگ تھلگ کردیا جاتا ہے، بلکہ سماجی رابطہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے صفدر عباس نے ایک ایسے ہی متاثرہ شخص سے بات کرکے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کورونا کے دوران انہیں کن تجربات کا سامنا رہا، کیا احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں اور شہریوں کے لئے ان کا کیا پیغام ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 928552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش