QR CodeQR Code

پاراچنار، دھرنے میں زیارت عاشورا اور مجلس عزاء کا اہتمام

22 Apr 2021 22:30

اسلام ٹائمز: تحریک حسینی کے سابق صدر مولانا منیر حسین جعفری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام الناس سے تو قانون کی پیروی چاہتی ہے، مگر خود قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 10 کی رو سے بغیر ایف آئی آر کے کسی ملزم کو حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔


ویڈیو رپورٹ: ایس این حسینی

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے گذشتہ دو ہفتوں سے جاری احتجاج اور دھرنے میں آج بروز جمعرات زیارت عاشورا اور مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر معروف اور خوش الحان ذاکر اہلبیت  طارق حسین صاحب نے زیارت عاشورا پڑھی، جبکہ تحریک حسینی کے سابق صدر مولانا منیر حسین جعفری نے شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام الناس سے قانون کی پیروی تو چاہتی ہے، مگر خود قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 10 کی رو سے بغیر ایف آئی آر کے کسی ملزم کو حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ دھرنے کے شرکاء سے شفیق حسین طوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی تک پورے پاکستان میں دھرنے جاری رہیں گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 928695

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/928695/پاراچنار-دھرنے-میں-زیارت-عاشورا-اور-مجلس-عزاء-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org