QR CodeQR Code

شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے ویڈیو انٹرویوز

22 Apr 2021 23:31

شیعہ افراد کب سے لاپتہ ہیں، کیا تفصیلات ہیں؟ لاپتہ ہونے کے بعد اہلخانہ کیجانب سےکیا قانونی کارروائی کی گئی؟ لاپتہ ہونے کے اہلخانہ پر کیا اثرات پڑے ہیں؟ اہلخانہ کے کس سے کیا مطالبات ہیں؟ اہلخانہ کیجانب سے احتجاجی دھرنا کب تک جاری رہے گا؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی زبانی جاننے کیلئے خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور دیکھیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


ماہ مبارک رمضان میں بھی شدید گرمی کے عالم میں کراچی سمیت ملک بھر سے شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز اور خانوادوں کا احتجاجی دھرنا و تحریک جاری ہے۔ شیعہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف بانی پاکستان قائداعظم حضرت محمد علی جناحؒ کے مزار کے باہر دو اپریل 2021ء سے تاحال پُرامن احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ مزار قائدؒ کے سامنے احتجاجی دھرنے میں روزانہ شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ سمیت بچوں، خواتین، بزرگ و دیگر شہری بڑی تعداد میں شدید گرمی کے باوجود شریک ہوتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے کراچی میں مزار قائدؒ کے سامنے جاری مرکزی احتجاجی دھرنے میں شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کیساتھ مختصر نشست کی، اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 928710

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/928710/شیعہ-لاپتہ-افراد-کے-اہلخانہ-ویڈیو-انٹرویوز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org