0
Friday 23 Apr 2021 23:12

پاراچنار، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی ریلی

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: این حسینی

آج بعد از نماز جمعہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاراچنار میں ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں مختلف تنظیموں کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی، جبکہ تحریک حسینی نے بھی صدر تحریک حاجی عابد حسین جعفری کی قیادت میں ریلی میں شرکت کی۔ احتجاجی ریلی کشمیر چوک سے روانہ ہوکر نظربندی چوک میں قائم احتجاجی کیمپ پہنچ گئی، جہاں پر ریلی نے جلسے کی صورت اختیار کر لی۔ ریلی سے شفیق حسین طوری، صدر تحریک حسینی حاجی عابد حسین، علامہ مزمل حسین آغا، مرتضیٰ حسین، علامہ سید مفید حسین کے علاوہ لاپتہ افراد کے ورثاء نے خصوصی خطاب کیا۔ ورثاء کے بچوں کی حالت زار دیکھ کر شرکاء کے رقت انگیز مناظر خاص طور پر دیدنی تھے۔ جلسے کی تفصیلات جاننے کے لئے ویڈیو رپورٹ کا مشاہدہ فرمائیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 928861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش