QR CodeQR Code

کراچی دھرنے سے ناصر حسین شاہ کا خطاب

25 Apr 2021 06:18

احتجاجی دھرنے کے تیئیسویں روز پی پی رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے احتجاج میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ صوبائی وزیر نے علمائے کرام، خانوادہ اسیران ملت جعفریہ اور بوڑھی ماؤں کی آپ بیتیاں سنیں اور ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔


اسلام ٹائمز۔ جبری گمشدہ شیعہ عزاداروں کی عدم بازیابی اور ریاستی اداروں کی بےحسی کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کے سامنے پر امن انداز میں مسلسل جاری احتجاجی دھرنے کے تیئیسویں روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ صوبائی وزیر نے علمائے کرام، خانوادہ اسیران ملت جعفریہ اور بوڑھی ماؤں کی آپ بیتیاں سنیں اور ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کافی دنوں سے ماں بہنیں دھرنے پر بیٹھی ہیں میں ان سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں، لاپتہ افراد کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو کا موقف واضح ہے، پاکستان پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ ہے، آپ کے دھرنے اور جذبات کی قدر کرتا ہوں آپ کے ساتھ ہوں لیکن رمضان المبارک میں آپ سے دھرنا مؤخر کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ اس موقع پر خانوادہ اسیران ملت جعفریہ نے دھرنا ختم نہ کرنے کی نعرے لگائے۔


خبر کا کوڈ: 929123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/929123/کراچی-دھرنے-سے-ناصر-حسین-شاہ-کا-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org