QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی کا خصوصی انٹرویو

27 Apr 2021 17:23

اپنے خصوصی انٹرویو میں رہنماء ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ مزاحمتی بلاک نے ثابت کیا ہے کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں صبر اور استقامت کے ساتھ کھڑا رہ سکتا ہے، شام کی جانب سے اسرائیل پر حالیہ میزائل حملہ صہیونیوں کیلئے دوٹوک پیغام ہے کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہیں مارا کرتے، اب جمہوری اسلامی ایران کی پالیسی میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے، اب ردعمل براہ راست آنا شروع ہوچکا ہے، گولان کی پہاڑیوں کی آزادی اگلا بڑا ہدف ہے۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں، آجکل ایک تھنک ٹینک چلا رہے ہیں اور بطور صدر کام کر رہے ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں، جبکہ انکا بنیادی تعلق پنجاب کے معروف ضلع سرگودھا سے ہے۔ انہوں نے تاریخ، بین الاقوامی تعلقات اور قانون میں ایم فل کیا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کی مرکزی صدارت کے دوران متحدہ طلبہ محاذ کی قیادت بھی کرتے رہے ہیں۔ سید ناصر شیرازی ملکی اور عالمی حالات پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کار ہیں، وہ اپنی تحریر و تقریر میں حقائق کی بنیاد پہ حالات کا نہایت درست اور عمیق تجزیہ پیش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل ریلیشنز اور کرنٹ افیئرز سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں انہیں بڑی پذیرائی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز نے سید ناصر عباس شیرازی کیساتھ خصوصی گفتگو کا اہتمام کیا ہے، جس میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور القدس کی آزادی سے متعلق اہم سوالات کیے گئے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 929535

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/929535/ایم-ڈبلیو-کے-مرکزی-ڈپٹی-سیکرٹری-جنرل-ناصر-عباس-شیرازی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org