QR CodeQR Code

مسئلہ فلسطین اور عالمی یوم القدس سے متعلق

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء راؤ کامران محمود کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

29 Apr 2021 01:31

بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کیجانب سے جمعة الوداع کو عالمی یوم القدس منانے کا اعلان مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور اسے زندہ رکھنے میں کتنا مؤثر ہے؟ مسئلہ فلسطین کو کبھی عربوں کا تو کبھی علاقائی مسئلہ قرار دیکر اسے پس پشت ڈالنے کی سازش کیوں؟ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عرب ممالک اور او آئی سی کا کیا کردار ہے؟ کیا وجہ ہے کہ عرب و مسلم ممالک تحریک آزادی فلسطین کی حمایت کے بجائے اسرائیل کو تسلیم کرکے تعلقات بڑھا رہے ہیں؟ تحریک آزادی فلسطین سے متعلق جمہوری اسلامی ایران کا کردار؟ تحریک آزادی فلسطین کیلئے مسلم ممالک مشترکہ جدوجہد کب کرینگے؟ پاکستان میں عالمی یوم القدس کیسے منانا جائے؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی سینٹرل کور کمیٹی کے رکن راؤ کامران محمود کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور دیکھیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


راؤ کامران محمود پاکستان عوامی تحریک کے اعلیٰ اختیاراتی ادارے ’’سینٹرل کور کمیٹی‘‘ کے رکن ہیں، اسکے ساتھ ساتھ وہ کراچی کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں، اس سے قبل وہ یوتھ ونگ کراچی و سندھ کے صدر اور تحریک منہاج القرآن کے بھی عہدیدار رہ چکے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے راؤ کامران محمود کے ساتھ مسئلہ فلسطین، مسلم حکمرانوں کا کردار، عالمی یوم القدس و دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کراچی کے دفتر میں ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 929742

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/929742/پاکستان-عوامی-تحریک-کے-مرکزی-رہنماء-راؤ-کامران-محمود-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org