QR CodeQR Code

آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف حسین کا یوم القدس کی مناسبت سے خصوصی انٹرویو

30 Apr 2021 20:32

اسلام ٹائمز سے خصوصی انٹرویو میں مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کی صورت میں ہم کارکنان کو متبادل لائحہ عمل دیں گے۔ امسال بھی ملک بھر میں 200 سے زائد مقامات پر قدس ریلیوں کا انعقاد ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، حکومت پاکستان یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔


عارف حسین علی جانی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر ہیں۔ وہ طلبہ تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم متحدہ طلبہ محاذ کے مرکزی عہدیدار بھی ہیں۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد ہوتا ہے، کورونا اور لاک ڈاون کے دوران آئی ایس او پاکستان کا کیا لائحہ عمل ہوگا، اس تناظر میں اسلام ٹائمز نے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین سے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 930057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/930057/آئی-ایس-او-کے-مرکزی-صدر-عارف-حسین-کا-یوم-القدس-کی-مناسبت-سے-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org