QR CodeQR Code

شیعہ مسنگ پرسنز اور یوم القدس کے حوالے سے علامہ غلام مصطفیٰ انصاری کا ویڈیو انٹرویو

30 Apr 2021 23:09

مجلس اتحاد بین المومنین کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے ''اسلام ٹائمز'' کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ گستاخ رسول فرانسیسی صدر کا منہ چومنے والے کے خلاف بھی مسلمان لب کشائی کریں گے؟ مسلمانوں کی رسول خدا (ص) کے ساتھ دھوکہ اور دوغلی پالیسی ہے، محمد بن سلمان کو خادمین حرمین شریفین کی وجہ سے اسثناء حاصل ہے، کیونکہ پاکستانی ملاں پیڈ ہے، سعودی عرب سے پیسہ لیتا ہے، بعض شرپسندوں نے ٹی ایل پی کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی، لیکن ٹی ایل پی نے اپنے آپ کو سنبھالا ہے، یزیدی ملاں مفتی منیب اور مولانا فضل الرحمن اس تحریک کو ہائی جیک کرنا چاہتے تھے۔ امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے انتہائی بصیرت اور دوراندیشی کا مظاہرہ کیا ہے یہ سچ ہے کوئی مانے یا نہ مانے یہ امام خمینی کی دانشمندی اور بصیرت تھی، جنہوں نے پہلے دن سے ہی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا، آج تشیع کے کرادرا نے ثابت کر دیا ہے کہ یہود و ہنود کا ساتھی کون ہے۔

علامہ غلام مصطفیٰ انصاری کا تعلق کبیروالا کے نواحی علاقے سلارواہن سے ہے، ابتدائی دینی تعلیم کے بعد حوزہ علمیہ دمشق میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی، واپسی پر محکمہ اوقاف میں سرکاری خطیب کے طور پر اپنی خدمات کا آغاز کیا، مختلف تنظیموں کیساتھ کام کیا، اتحاد بین المسلمین کے حوالے جنوبی پنجاب میں ممتاز ہیں، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری ایک اچھے خطیب اور مناظر ہیں، اسوقت مجلس اتحاد بین المومنین کے مرکزی جنرل سیکرٹری ہیں، تین کتابوں کے مصنف اور کئی کتابوں کے مترجم ہیں۔ گذشتہ روز اسلام ٹائمز نے ان سے ملک بھر سے لاپتہ افراد کی بازیابی، مسئلہ فلسطین اور یوم القدس کی اہمیت کے حوالے سے انٹرویو کیا، جو حاضر خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

مجلس اتحاد بین المومنین کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے ''اسلام ٹائمز'' کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ گستاخ رسول فرانسیسی صدر کا منہ چومنے والے کے خلاف بھی مسلمان لب کشائی کریں گے؟ مسلمانوں کی رسول خدا (ص) کے ساتھ دھوکہ اور دوغلی پالیسی ہے، محمد بن سلمان کو خادمین حرمین شریفین کی وجہ سے اسثناء حاصل ہے، کیونکہ پاکستانی ملاں پیڈ ہے، سعودی عرب سے پیسہ لیتا ہے، بعض شرپسندوں نے ٹی ایل پی کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی، لیکن ٹی ایل پی نے اپنے آپ کو سنبھالا ہے، یزیدی ملاں مفتی منیب اور مولانا فضل الرحمن اس تحریک کو ہائی جیک کرنا چاہتے تھے۔ امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے انتہائی بصیرت اور دوراندیشی کا مظاہرہ کیا ہے یہ سچ ہے کوئی مانے یا نہ مانے یہ امام خمینی کی دانشمندی اور بصیرت تھی، جنہوں نے پہلے دن سے ہی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا، آج تشیع کے کرادرا نے ثابت کر دیا ہے کہ یہود و ہنود کا ساتھی کون ہے۔

یمن میں سعودی عرب اور اُس کے اتحادیوں نے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے، مسلسل چھ سالوں سے حملے جاری ہیں، سکول، ہسپتال، شادیاں، تقاریب کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں، ایران سے کسی مسلم ریاست کو کوئی خطرہ نہیں اور ایران کبھی کسی مسلم ریاست پر حملہ آور بھی نہیں ہوگا، سعودی عرب کی ریاست مسلمانوں کی نہیں اس وقت آل سعود آل یہود ہے، محمد بن سلمان ایک انٹرویو میں اپنی ماں کے یہودی ہونے کا کھلم کھل اعتراف کیا ہے، دنیا میں ناموس رسالت کے حوالے سے تین حکومتیں ہیں، جو کھلم کھلا حمایت کر رہی ہیں، وزیراعظم عمران خان واحد مسلم لیڈر ہے، جس نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کی بات کی۔ عمران خان نے سعودی عرب کی آنکھوں مین آنکھیں ڈال کر اپنی حیثیت کو منوایا ہے، ورنہ باقی حکمران تو اقامہ لینے والے تھے، پاکستانی وزیر خارجہ کا حالیہ دورہ ایران خوش آئندہ ہے، اس دورے میں باقی معاہدوں کے ساتھ ساتھ ناموس رسالت کے حوالے سے پاکستان اور ایران کا مل کر چلنا قابل تحسین ہے۔

خبر کا کوڈ: 930073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/930073/شیعہ-مسنگ-پرسنز-اور-یوم-القدس-کے-حوالے-سے-علامہ-غلام-مصطفی-انصاری-کا-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org