QR CodeQR Code

علامہ قاضی احمد نورانی کا یوم القدس کی مناسبت سے خصوصی انٹرویو

3 May 2021 23:11

اسلام ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ قاضی احمد نورانی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اجاگر کرنے کے لئے جو کاوشیں ہونا چاہیئے تھیں وہ نہ ہوسکیں، جہاں صیہونیوں کا قصور ہے، وہیں مسلم حکمراں بھی قصور وار ہیں۔ بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رہ) کی توانا آواز نے دنیا کو متوجہ کیا کہ فلسطین ایک عالمی مسئلہ ہے اور القدس مسلمانوں کی غیرت کا معاملہ ہے، قبلہ اول ہے، وہ توانا آواز جب سامنے آئی تو اس دن سے آج تک دنیا کے تمام خطوں میں بلاتفریقِ رنگ و نسل و مذہب یوم القدس منایا جاتا ہے، اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کا دباؤ موجود ہے، لیکن جو او آئی سی قائم ہی مسئلہ فلسطین کے لئے ہوئی تھی، وہ کہاں سو رہی ہے، تمام معزز معاشرے تسلیم کرتے ہیں کہ انسان جہاں پیدا ہوتا ہے، جو اس کا آبائی شہر ہے، وہاں رہنا اور پلٹ کر آنا اس کا بنیادی حق ہے، لہذا فلسطین فلسطینوں کا ہے، بہت جلد وہ وقت آئے گا کہ فلسطینی واپس اپنی سرزمین پر جائیں گے اور دنیا کے پُرامن لوگ اس کی تائید کریں گے۔


معروف اہلسنت عالم دین علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کا تعلق بنیادی طور پر پاکستان میں اہلسنت مسلمانوں کی نمائندہ سیاسی مذہبی جماعت جمعیت علمائے پاکستان سے ہے اور وہ اسوقت جے یو پی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن بھی ہیں۔ علامہ قاضی احمد نورانی کا شمار پاکستان میں اتحاد بین المسلمین اور فلسطین کاز کیلئے کام کرنیوالی چیدہ شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ فلسطین فاؤنڈیشن کی سرپرست کمیٹی میں بھی اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔ وہ اس سے قبل جے یو پی کراچی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے  عالمی یوم القدس کی آمد کے موقع پر علامہ قاضی احمد نورانی کیساتھ کراچی میں تفصیلی نشست کی، اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین کیلئے پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 930578

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/930578/علامہ-قاضی-احمد-نورانی-کا-یوم-القدس-کی-مناسبت-سے-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org