QR CodeQR Code

لاہور میں یوم علیؑ کا مرکزی جلوس صبح 7 بجے اختتام پذیر ہوگیا

4 May 2021 10:29

اسلام ٹائمز: یوم شہادتِ حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے شہرِ لاہور کا قدیمی مرکزی جلوس اندرون موچی گیٹ مبارک حویلی سے برآمد ہو کر 5 کلومیٹر طویل روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے تمام راستوں میں عزدار مولائے کائنات کی شہادت کے غم میں نوحہ خوانی کرتے رہے۔


رپورٹ: تصور شہزاد

شہادت ِمولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے مرکزی جلوس کا تعزیہ 21 رمضان المبارک کی رات مبارک حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا۔ زیارت تعزیہ کا جلوس اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہا۔ چوک نواب صاحب سے جلوس حسینیہ ہال کی طرف گیا، جہاں ماتم کیا گیا۔ حسینہ ہال اور اس سے ملحقہ گلیوں سے ہوتا ہوا جلوس واپس چوک نواب صاحب پہنچا اور وہاں سے نثار حویلی، چوہٹہ مفتی باقر اور مسجد وزیر خان پہنچا۔ جہاں عزاداروں کی بڑی تعداد پہلے سے ہی موجود تھی۔ عزدار نوحہ خوانی کرتے رہے۔ جلوس تعزیہ مسجد وزیر خان سے سنہری مسجد سے ہو کر رنگ محل چوک، پانی والا تالاب اور چوک نو گزا پہنچا۔ وہاں سے ترنم سینما چوک، بازارِ حکیماں، تحصیل بازار، اونچی مسجد سے گزر کر بھاٹی دروازے سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اکیس رمضان المبارک صبح سات بجے اختتام پذیر ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 930636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/930636/لاہور-میں-یوم-علی-کا-مرکزی-جلوس-صبح-7-بجے-اختتام-پذیر-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org