QR CodeQR Code

امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت پر عزاداری

4 May 2021 17:52

اسلام ٹائمز: اکیس رمضان کو مرکزی مجلس عزا نشتر پارک میں ہوئی، جس سے خطاب میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے فضائل امام علی (ع) بیان کئے، بعد از مجلس جلوس عزا برآمد ہوا، جس میں محدود تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی، تاہم خواتین، بزرگ اور بچوں کی شرکت پر پابندی رہی، مرکزی جلوس کی سکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی۔


رپورٹ: صفدر عباس


شیر خدا، داماد رسول (ص)، فاتح خیبر و خندق، امام المتقین حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے کراچی کے تمام امام بارگاہوں میں مجالس، نوحہ خوانی و ماتم داری کا اہتمام کیا گیا، جن میں کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز پر خصوصی عمل درآمد کیا گیا، شب شہادت کی مناسبت سے بھی مجالس اور جلوس نکالے گئے، عزاداروں نے ماسک لگا کر مجالس و جلوس میں شرکت کی، سماجی فاصلے کا خیال رکھا اور سینی ٹائزر کا استعمال کیا گیا۔ اکیس رمضان کو مرکزی مجلس عزا نشتر پارک میں ہوئی، جس سے خطاب میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے فضائل امام علی (ع) بیان کئے، بعد از مجلس جلوس عزا برآمد ہوا، جس میں محدود تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی، تاہم خواتین، بزرگ اور بچوں کی شرکت پر پابندی رہی، مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی، جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ اکیس رمضان المبارک داماد رحمت اللعالمین (ص)، فاتح خیبر، حضرت علی علیہ السلام کا یوم شہادت ہے، انہیں انیس رمضان المبارک کو عبدالرحمٰن ابن ملجم نے دوران نماز زہر میں بجھی تلوار کی ضربت ماری، آپؑ اکیس رمضان المبارک چالیس ہجری میں شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 930703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/930703/امیرالمومنین-حضرت-علی-علیہ-السلام-کے-یوم-شہادت-پر-عزاداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org