QR CodeQR Code

پاراچنار میں یوم علیؑ اور شب قدر کا انعقاد

4 May 2021 21:53

اسلام ٹائمز: اس موقع پر علمائے کرام نے سیرت مولائے کائنات پر روشنی ڈالی۔ مدرسہ رہبر معظم میں علامہ سید عابد حسین الحسینی نے مجلس سے خطاب کیا۔ خیال رہے کہ کل رات شب قدر کو شب بیداری کے بروگرام انعقاد پذیر ہوئے اور اس رات کے مخصوص اعمال کو بجا لایا گیا۔


رپورٹ: این ایچ حسینی

ملک بھر کی طرح پاراچنار میں بھی آج یوم علی علیہ السلام پورے عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر کرم بھر کے تمام امام بارگاہوں میں مجالس عزا اور شبیہہ تابوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ علاقے کا سب سے بڑا پروگرام مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں منعقد ہوا۔ اس کے علاوہ زیڑان، شلوزان، ابراہیم زئی، سمیر، کڑمان اور دولس امام میں مجالس عزا کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر علمائے کرام نے سیرت مولائے کائنات پر روشنی ڈالی۔ مدرسہ رہبر معظم میں علامہ سید عابد حسین الحسینی نے مجلس سے خطاب کیا۔ خیال رہے کہ کل رات شب قدر کو شب بیداری کے بروگرام انعقاد پذیر ہوئے اور اس رات کے مخصوص اعمال کو بجا لایا گیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 930750

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/930750/پاراچنار-میں-یوم-علی-اور-شب-قدر-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org