0
Wednesday 5 May 2021 02:30

گلگت، یوم علیؑ کا مرکزی جلوس

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان بھر میں یوم شہادت حضرت علیؑ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ یوم شہادت علی کے موقع پر گلگت، سکردو، ہنزہ، نگر سمیت مختلف علاقوں میں مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس اور جلوس نکالے گئے۔ گلگت میں انجمن ذوالفقار حیدری کے زیر اہتمام شہادتِ امیر المومنین و امام المتقین حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے مرکزی سالانہ مجلس عزاء امام بارگاہ قصر اکبر محلہ ڈاکپورہ گلگت میں منعقد ہوئی۔ مجلس عزا سے شیخ علی نقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی کی زندگی تعلیمات قرانی او سیرت رسول اکرم کا عملی نمونہ ہے اور آپ کی ذات کا منفرد پہلو عدل و انصاف کا نفاذ ہے۔ بعد از مجلس یوم علی کا مرکزی جلوس عزا امام بارگاہ قصر زہرا سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں اختتام پذیر ہوا۔ مرکزی مجلس و جلوس عزا کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے تھے۔ پولیس اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ سرویلنیس گاڑی سے جلوس کی نگرانی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 930788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش