QR CodeQR Code

اسرائیل کی مخالفت وطن کے بنیادی نظریات کا دفاع ہے

آئی ایس او کا یوم القدس ریلیوں میں محدود پیمانے پر شرکت کا اعلان

بائیک و کار ریلیوں میں حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید

5 May 2021 02:21

مرکزی صدر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ امسال کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر یوم القدس کی بڑی ریلیوں کے بجائے دوسرے لائحہ عمل کے تحت بائیک اور کار ریلیوں کا اہتمام کیا جائیگا اور ریلیوں میں محدود اور منظم انداز میں شرکت کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ القدس ریلیوں میں عوام کو محدود پیمانے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، تاکہ ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 21 رمضان المبارک یوم ِعلی ؑ کے جلوس ِعزا ملک کے گوش و کنار میں حکومتی عائد کردہ ایس او پیز کے ساتھ نکالے گئے، عوام اور انتظامیہ نے باہمی تعاون سے اسے یقینی بنایا اور شرکت بھی محدود انداز میں کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یومِ علیؑ کے جلوسوں کی طرح 24 رمضان المبارک کو عالمی یوم القدس کے موقع پر بھی ایس او پیز پہ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اصلی اور حقیقی مسئلہ ہے، 70 سال سے فلسطینی عوام نے مسلسل استقامت اور قربانیوں سے اس مسئلہ کو اجاگر کیا ہوا ہے۔ امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی یوم القدس منایا جائے گا۔

مرکزی صدر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ امسال کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر یوم القدس کی بڑی ریلیوں کے بجائے دوسرے لائحہ عمل کے تحت بائیک اور کار ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا اور ریلیوں میں محدود اور منظم انداز میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ القدس ریلیوں میں عوام کو محدود پیمانے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، تاکہ ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے۔ مرکزی صدر نے کہا ہم مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کسی صورت نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی گاڑیوں اور موٹر بائیک کے ساتھ شریک ہوں اور اس مشکل صورتحال میں ظالموں کے شکنجے میں پھنسے مظلوموں کی حمایت کے لئے اپنا شرعی وظیفہ انجام دیں۔ مرکزی صدر نے اپیل کی کہ ہم پاکستان کے محب وطن شہری ہیں اور کسی صورت ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کرنا چاہتے، اس لئے القدس ریلیوں میں شرکت کرنے والے افراد احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل کریں۔

ہم وطن عزیز کے تمام اداروں سے تعاون کرتے ہوئے تمام قوانین پہ عمل کو یقینی بنائیں گے اور امامیہ اسکاوٹس ریلیوں میں شرکاء کے مناسب فاصلے اور دیگر ایس او پیز پہ عمل کو یقینی بنائیں گے۔ عارف حسین کا کہنا تھا کہ عوام یوم القدس کی ریلیوں میں محدود مگر منظم شرکت کریں اور ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں۔ مرکزی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل کی مخالفت پاکستانیوں کی بنیادی آئیڈیالوجی ہے، کیونکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے ہم قبول نہیں کرتے ہیں۔ اسرائیل کی مخالفت وطن کے بنیادی نظریات کا دفاع ہے۔ ان شاء اللہ صیہیونی ریاست اسرائیل کے ناجائز تسلط کے خلاف اور مظلومین کی داد رسی کے لیے ملک بھر میں یوم القدس تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 930815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/930815/آئی-ایس-او-کا-یوم-القدس-ریلیوں-میں-محدود-پیمانے-پر-شرکت-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org