QR CodeQR Code

مولانا منظور احمد ملک کا عالمی یوم القدس کے حوالے سے خصوصی ویڈیو انٹرویو

7 May 2021 09:05

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں مطہری فکری و ثقافتی مرکز کشمیر کے سینیئر رہنماء کا کہنا تھا کہ کوئی بھی وائرس یا کوئی بھی رکاوٹ ہمیں فلسطینیوں کی حمایت سے دستبردار نہیں کرسکتی ہے۔ فلسطین کی حمایت مستحبات میں نہیں بلکہ یہ مسلمانوں کیلئے ایک دینی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دیگر فرائض جیسے یوم القدس کی بجا آوری عمل میں لانی چاہیئے۔


مولانا منظور احمد ملک کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے بارہمولہ ضلع سے ہے، وہ 1991ء سے 1995ء تک بھارتی شہر الٰہ آباد کے جامعہ انوار العلوم میں زیر تعلیم رہے، بعدہ 2014ء تک جمہوری اسلامی ایران کے علمی شہر قم المقدس میں کسب فیض کرتے رہے۔ مولانا منظور احمد ملک "مطہری فکری و ثقافتی مرکز" جموں و کشمیر کے سینیئر رہنما ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے اطراف و اکناف میں اپنی دینی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ مولانا منظور احمد ملک سرینگر کے پاندریٹھن علاقہ میں تقریباً گذشتہ چھے برسوں سے امام جمعہ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے یوم القدس کی اہمیت و افادیت، عالم اسلامی کو موجودہ صورتحال اور شہید قاسم سلیمانی کی فلسطینی کاز کی حمایت کے حوالے سے مولانا منظور ملک سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ جس دوران مولانا مںظور احمد ملک نے کہا کہ کوئی بھی وائرس یا کوئی بھی رکاوٹ ہمیں فلسطینیوں کی حمایت سے دستبردار نہیں کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی حمایت مستحبات میں نہیں بلکہ یہ مسلمانوں کیلئے ایک اہم ترین دینی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دشمنان اسلام کی ہر چھوٹی بڑی سازش و منصوبے کو ناکام ہونا ہے اور اسرائیل ایک ناسور ہے جس کا خاتمہ یقینی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 930834

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/930834/مولانا-منظور-احمد-ملک-کا-عالمی-یوم-القدس-کے-حوالے-سے-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org