QR CodeQR Code

علامہ اصغر عسکری کا یوم القدس کی مناسبت سے خصوصی انٹرویو

5 May 2021 20:44

کوارڈینیشن کونسل پاکستان کے صدر کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ جس طرح شہید قاسم سلیمانی، زندہ قاسم سلیمانی سے زیادہ دشمن کیلئے خطرناک ثابت ہوئے، اسی طرح انکی شہادت کے بعد آزادی قدس کی تحریک بھی زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔ پاکستان وہ واحد ملک ہے, جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا، لہذا یہاں یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کی ضرورت ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک نے دراصل اسلام اور امت مسلمہ سے غداری کی۔ اگر مسلم ممالک اس مسئلہ پر ایک ہو جائیں تو صیہونی ریاست کا ایک دن بھی گزارنا مشکل ہو جائے گا۔


علامہ محمد اصغر عسکری صاحب کا بنیادی تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع بھکر سے ہے، تاہم کافی عرصہ سے اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں کئی اہم عہدوں پر اپنی ملی فرائض ادا کرچکے ہیں، آج کل صدر امامیہ کوارڈینیشن کونسل پاکستان، سینیئر مدرس جامعۃ الرضا اسلام آباد اور ممبر NCM وزارت مذہبی امور پاکستان کی حیثیت سے اپنی قومی و ملی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھا رہے ہیں۔ علامہ اصغر عسکری ایک انقلابی فکر کی حامل شخصیت ہیں اور مختلف ٹی وی چینلز پر بھی اکثر حالات حاضرہ اور دینی پروگراموں میں شریک رہتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے عالمی یوم القدس کے حوالے سے علامہ اصغر عسکری صاحب کیساتھ ایک خصوصی ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا گیا، جو ناظرین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 930907

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/930907/علامہ-اصغر-عسکری-کا-یوم-القدس-کی-مناسبت-سے-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org