QR CodeQR Code

یوم القدس کی مناسبت سے وزیر مظفر عباس اور ایم ڈبلیو ایم رہنماء عارف قنبری کے انٹرویوز

5 May 2021 23:03

اپنے انٹرویو میں وزیر مظفر عباس کا کہنا تھا دشمن نے یوم القدس کو مسلکی مسئلہ بنانے کی کوشش کی، لیکن امام خمینی اور ایران کی حکومت کی دور رس نگاہیں تھیں کہ انہوں نے اس آج تک اس کو مذہبی منافرت کا شکار ہونے سے بچایا۔ رہنما ایم ڈبلیو ایم عارف قنبری کا کہنا تھا کہ مکتب خمینی نے دنیا کو دو حصوں میں تقسیم کیا، ایک ظالمین کا ہے اور ایک مظلومین کا۔ مظلومین دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں اور جس مکتب و مسلک سے تعلق رکھتے ہوں، ہمیں انکی حمایت کرنی ہے۔


وزیر مظفر عباس مرکزی امامیہ کونسل گلگت بلتستان کے صدر ہیں۔ اس سے پہلے وہ چیف انجینئر کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔ وزیر مظفر عباس کو انتظامی امور کیساتھ سیاسی امور پر بھی عبور حاصل ہیں۔ عارف قنبری آئی ایس او گلگت ڈویژن کے سابق صدر رہ چکے ہیں۔ اسوقت وہ ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی شوریٰ کے رکن ہیں۔ اسلام ٹائمز نے دونوں شخصیات سے عالمی یوم القدس کے حوالے سے انٹرویوز کیے ہیں۔ اپنے انٹرویو میں وزیر مظفر عباس کا کہنا تھا کہ تاریخ اٹھا کر دیکھیں تو امام خمینی ہی فلسطین کی آواز بنے اور یوم القدس کو عالمگیر تحریک کی شکل دیدی۔ دشمن نے یوم القدس کو مسلکی مسئلہ بنانے کی کوشش کی، لیکن امام خمینی اور ایران کی حکومت کی دور رس نگاہیں تھیں کہ انہوں نے اس آج تک اس کو مذہبی منافرت کا شکار ہونے سے بچایا، کیونکہ یہ پورے عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ ہمیں بھی چاہیئے کہ ایران کی نقش قدم پر چلتے ہوئے بھرپور سپورٹ کریں۔ رہنماء ایم ڈبلیو ایم عارف قنبری کا کہنا تھا کہ مکتب خمینی نے دنیا کو دو حصوں میں تقسیم کیا، ایک ظالمین کا ہے اور ایک مظلومین کا۔ مظلومین دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں اور جس مکتب و مسلک سے تعلق رکھتے ہوں، ہمیں انکی حمایت کرنی ہے۔ یوم القدس بھی اسی عنوان سے ہے۔ یوم القدس صرف فلسطین تک محدود نہیں ہے بلکہ عالم استکبار کیخلاف قیام کا دن ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 930959

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/930959/یوم-القدس-کی-مناسبت-سے-وزیر-مظفر-عباس-اور-ایم-ڈبلیو-رہنماء-عارف-قنبری-کے-انٹرویوز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org