0
Thursday 6 May 2021 10:37

کوئٹہ میں تیسری شب قدر کے موقع پر مساجد و امامبارگاہ میں اعمال کا انعقاد

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کی تیئسویں شب اور تیسری شب قدر کی آمد پر صوبے کے دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف مساجد اور امامبارگاہوں کی جانب سے اعمال شب قدر کا اہتمام کیا گیا، جس میں دعا، مناجات، علمائے کرام کی تقاریر اور اعمال قرآن پاک سمیت دیگر اعمال سر انجام دیئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف مقامات  میں مجالس ہوئیں، جن میں مسجد خاتم الانبیاء، امامبارگاہ سید آباد، امامبارگاہ حسینی نیچاری اور امامبارگاہ ہزارہ ناصر آباد سمیت علمدار روڈ، میکانگی روڈ، بروری روڈ اور ہزارہ ٹاون کی دیگر مساجد شامل ہیں۔ اجتماعات میں مختلف مراحل میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید کی گئی، مختلف مقامات پر مساجد انتظامیہ کی جانب سے  لوگوں میں ماسک بھی تقسیم ہوئے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد بھی نظر آیا۔

عوام الناس میں بزرگوں اور جوانوں سمیت بچوں کی بھی کثیر تعداد اعمال میں شرکت کرتی نظر آئی، جو استغفار اور دعا و مناجات میں مشغول تھے۔ علمائے کرام نے بھی مجالس سے خطاب کیا اور عوام الناس کو خدا، اس کے رسولﷺ،  اہل بیت اطہارؑ اور قرآن پاک کی پیروی کی تلقین کی گئی۔ انہوں نے قرآن پاک اور احادیث شریف کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شبِ قدر کو ایک روایت یا رواج میں تبدیل ہونے سے روکا جائے اور اس عظیم شب کی عظمت کو اجاگر کیا جائے۔ مختلف اصحاب اور آئمہؑ کی جانب سے روایات کا بھرپور تذکرہ ہوا۔ علمائے کرام نے ماہ مبارک رمضان کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور اس ماہِ مبارک سے روحانی طور پر بھرپور فائدہ اٹھانے کی تاکید کی گئی۔ اعمال کے اختتام پر ملکِ عزیز پاکستان کی سلامتی اور کرونا وائرس سے جلد از جلد نجات کی دعائیں کی گئیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 931085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش