0
Thursday 6 May 2021 21:12

یوم القدس کی آمد، کراچی کے ساحل پر کشتی ریلی

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصیٰ پر صہیونیوں کے غاصبانہ قبضے اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں امامیہ اسکاؤٹس نے کیماڑی میں کشتی ریلی نکالی۔ ریلی میں موجود کشتیوں کو فلسطینی اور پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔ ریلی میں امامیہ اسکاؤٹس کے جوانوں نے باوردی شرکت کرکے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ ریلی میں ماہی گیروں نے بھی شرکت کی اسرائیل اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر آئی ایس او کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج کی یہ ریلی تحریک آزادی فلسطین کے مقبول نعرے ’’من النہر البحر‘‘ پر عملدرآمد کی واضح علامت ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی کی سرپرستی میں دنیا بھر میں باطل مخالف جدوجہد سے نیل سے فرات تک گریٹر اسرائیل کے قیام کا خواب دفن ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے اس سال بھی جمعتہ الوداع کو ملک بھر میں 200 سے زائد مقامات پر آزادی بیت المقدس ریلیاں نکالی جائیں گی اور آج کی کشتی ریلی یوم القدس کے سلسلے کی کڑی ہے، کراچی میں عالمی یوم القدس ریلی سہ پہر تین بجے نمائش سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی، کورونا کی موجودہ صورتحال کے باعث رواں سال کی ریلی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر مشتمل ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 931145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش