0
Friday 7 May 2021 23:10
قدس ریلی اور جلسے سے علامہ سید عابد الحسینی کا تاریخی خطاب

پاراچنار، تحریک حسینی کے زیر اہتمام یوم القدس کی بے مثال ریلی(2)

تحریک حسینی کی جانب سے قومی مسائل پر نئی پالیسی کا اعلان
متعلقہ فائیلیںرپورٹ: این ایچ الحسینی

القدس جلسے کا آغاز قاری سید ہدایت حسین کی شیرین آواز میں تلاوت کلام پاک سے کرایا گیا۔ جس کے بعد تحریک حسینی کے سابق صدر مولانا منیر حسین جعفری نے اہلیان کرم خصوصاً طوری قبائل کو انتظامیہ کی جانب سے درپیش مشکلات اور مسائل  کا تذکرہ کیا اور تحریک حسینی کی نئی پالیسی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد تحریک حسنی کے صدر مولانا عابد حسین جعفری نے طوری اقوام کو انتظامیہ کی جانب سے بقیہ درپیش مسائل کا تفصیلاً تذکرہ کیا۔ پروگرام کے آخر میں تحریک حسینی کے سپریم لیڈر اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت نیز طوری بنگش اقوام کے ساتھ سرکاری سطح پر ہونے والی زیادتیوں کا تفصیلاً تذکرہ کیا۔ انہوں نے اپنی نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے فوراً بعد اپنے حقوق کے حق میں ایک عظیم الشان دھرنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 931313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش