QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز کا خصوصی انٹرویو

10 May 2021 19:47

اسلام ٹائمز سے بات چیت میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امریکا کے کہنے پر چلتی ہے، امریکا جو کہتا ہے، چاہتا ہے، وہ کرتی ہے، ایک بار امریکا نے اقوام متحدہ کے فنڈز کم کرنے کی دھمکی دی تھی، اقوام متحدہ بیٹھ گئی، اسے وہی کرنا ہے جو امریکا چاہتا ہے، امریکا صیہونی ریاست کو سپورٹ نہیں کر رہا بلکہ صیہونی ریاست امریکا کو ڈکٹیٹ کرتی ہے، مفادات کا ٹکراؤ ہمیشہ اور ہر جگہ رہتا ہے، امریکا اور اسرائیل کے بھی آپس میں اختلافات ہیں، اسرائیل کو معلوم ہے کہ وہ امریکا کو ڈکٹیٹ کرسکتا ہے اور اسے چلا سکتا ہے، یہ بات ٹھیک ہے کہ امریکا میں چہرے ہی بدلتے ہیں پالیسی نہیں، ایران کے جوہری معاہدے پر امریکا کیجانب سے کوئی بات واضح سامنے نہیں آسکی ہے، امریکا نے سنجیدگی سے ابھی تک کوئی پیشکش یا تجویز نہیں دی ہے، صرف بیانات کی حد تک ہے، سب کچھ ہو رہا ہے۔


مسلم پرویز جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر ہیں، انہوں نے مسئلہ فلسطین پر ہمیشہ آواز بلند کی، وہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کیساتھ مسئلہ فلسطین سے متعلق ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہیں اور مظلوم فلسطینیوں کی انکے وطن واپسی کیلئے کوشاں ہیں۔ اسلام ٹائمز نے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان سے کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 931879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/931879/جماعت-اسلامی-کراچی-کے-نائب-امیر-مسلم-پرویز-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org