0
Wednesday 12 May 2021 05:50

کراچی، مرتضٰی ایجوکیشنل اینڈ سوشل آرگنائزیشن کی افطارِ عام اور قران فہمی

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: صفدر عباس

نیکیوں اور رحمتوں کے مہنے رمضان المبارک میں ہر شخص اللہ کو راضی کرنے کے لئے نیکیاں سمیٹتا ہے، اسی سوچ کو لے کر مرتضٰی ایجوکیشنل اینڈ سوشل آرگنائزیشن نے کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے پل کے نیچے ہر خاص و عام کے لئے "افطارِ عام" کا اہتمام کیا ہے۔ یہ عام روایتی افطار سے ہٹ کر ہے کیونکہ یہاں انواع و اقسام کے کھانے دستیاب ہوتے ہیں۔ مرتضٰی ایجوکیشنل اینڈ سوشل آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری سجاد رضا کا کہنا ہے کہ یہاں روزانہ پندرہ سو سے دو ہزار لوگ افطار کرتے ہیں، افطار کا انتظام کبھی دوستوں اور رشتے داروں کی طرف سے ہوتا ہے اور کبھی مخیر حضرات کی طرف سے۔ ان کا کہنا تھا کہ افطار کے علاوہ ان کا ادارہ بچوں کے لئے اسکالر شپس سمیت تعلیم کے انتظامات اور وہیل چیئر سروس بھی فراہم کرتا ہے۔ دوسری جانب رمضان المبارک میں مختلف مساجد و امام بارگاہوں میں فہم القران کا سلسلہ بھی جاری ہے، مسجد و امام بارگاہ شاہ کربلا میں بچوں کی بڑی تعداد قران فہمی کی کلاسز لے رہی ہے، ماہ مبارک رمضان میں نیکیاں کمانے کا یہ سلسلہ بلاشبہ انسانی زندگیوں پر بڑے خوش گوار اثرات مرتب کرے گا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 932153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش