0
Wednesday 12 May 2021 21:36

لاہور میں جماعت اسلامی کی مردہ باد اسرائیل ریلی

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: تصور حسین شہزاد

جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل لاہور احمد سلمان بلوچ سمیت کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پریس کانفرنس اور میڈیا میں عوام سے بات کرتے ہیں مگر اہم مسائل پر خاموش رہتے ہیں، ہمیں کشمیر، افغانستان اور فلسطین پر دو ٹوک حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں نے نئے انداز سے جہاد کا اعلان کیا ہے، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے، قبلہ اول دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے عزت و تقدس کا مرکز ہے، اسی مقام پر خاتم النبیین نے تمام انبیاء کی نماز کی امامت فرمائی، القدس اس وقت صہیونیت کے قبضے میں ہے، اس علاقہ میں لاوا پک رہا تھا، امریکی صدر ٹرمپ نے نئے دھوکے فریب کا نظام بچھایا اور اسرائیل کے دارالحکومت کو تبدیل کیا، فلسطینیوں نے اسے قبول نہیں کیا، پوری دنیا کے مسلمانوں نے اسے مسترد کر دیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 932287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش