QR CodeQR Code

اسلام آباد اور لاہور میں حمایت مظلومین فلسطین ریلیاں

12 May 2021 22:30

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت ڈاکٹر علی عباس نقوی اور مرکزی رہنماء غازی نقوی سمیت دیگر نے کہا کہ پاکستان کے عوام قبلہ اول کے دفاع کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ ڈاکٹر علی عباس نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کا اتحاد کہاں ہے، آج اسرائیل مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے، لیکن اسلامی ممالک کا کردار کہیں نظر نہیں آتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی وحشیانہ اور مجرمانہ کارروائیوں کے خلاف لاہور اور اسلام آباد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بائیک ریلی نکالی گئی، جس میں خواتین، بچوں اور جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظلومین فلسطینیوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کیخلاف لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے فلسطین اور حماس کے پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیل کیخلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت ڈاکٹر علی عباس نقوی اور مرکزی رہنماء غازی نقوی سمیت دیگر نے کہا کہ پاکستان کے عوام قبلہ اول کے دفاع کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ڈاکٹر علی عباس نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کا اتحاد کہاں ہے، آج اسرائیل مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے، لیکن اسلامی ممالک کا کردار کہیں نظر نہیں آتا ہے۔ اس موقع پر ایک شہری نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے انسانی حقوق کی دھچیاں اڑا دی ہیں، دوسری جانب اسلام آباد میں حمایت فلسطین ریلی نکالی گئی، جس میں شہریوں میں کثیر تعداد میں شرکت کی اور قبلہ اول کی آزادی کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ شجاع فلسطینی عوام کی استقامت کی بدولت غاصب صیہیونی ریاست اسرائیل عنقریب تباہ ہو جائے گی۔ اسرائیل فلسطینیوں کے بلند حوصلوں سے شکست کھا چکا ہے، اسرائیل کا خاتمہ قریب ہے، امت مسلمہ متحد ہو جائے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 932314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/932314/اسلام-آباد-اور-لاہور-میں-حمایت-مظلومین-فلسطین-ریلیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org