0
Thursday 13 May 2021 01:40

لاہور میں سول سوسائٹی کی حمایت فلسطین ریلی

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ لاہور لبرٹی چوک میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام فلسطین سے یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے فلسطین کی آزادی اور اسرائیلی ظلم و جبر کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کی فیصلہ کن جنگ انسانیت کی بقاء کی جنگ ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لیے دنیا بھر کی تمام ترقی پسند قوتوں کو یکجا ہو کر امریکی سامراجیت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔ سماجی کارکن عمار علی جان نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابل سے لے کر کشمیر اور فلسطین تک ہر جگہ استعماری قوتیں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں برباد کر رہی ہیں اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام دوست قوتوں کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 932334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش