QR CodeQR Code

مقبوضہ فلسطین کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء سید محمد ظفر اقبال کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

اسرائیل ایک ناجائز اور دہشتگرد حکومت ہے، اسے ختم ہونا چاہیئے

13 May 2021 07:45

پاکستان عوامی تحریک کی’’سینٹرل کور کمیٹی‘‘ کے رکن کا ”اسلام ٹائمز“ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز اور دہشتگرد حکومت ہے، اسکو ختم ہونا چاہیئے، امت مسلمہ کو پوری قوت کiساتھ اسرائیل کا مقابلہ کرنا چاہیئے، ایران نے ہمیشہ امریکا و دیگر عالمی طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انکا مقابلہ کیا، ایران اب بھی مکمل اور کھل کر فلسطین کا ساتھ دے رہا ہے، ایران کی طرح دیگر مسلم ممالک کو بھی فلسطین کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔


سید محمد ظفر اقبال پاکستان عوامی تحریک کے اعلیٰ اختیاراتی ادارے ’’سینٹرل کور کمیٹی‘‘ کے رکن ہیں، اسکے ساتھ ساتھ وہ پاکستان عوامی تحریک سندھ کے کوآرڈینیٹر بھی ہیں، انہوں نے 1985ء میں ادارہ منہاج القرآن میں شمولیت اختیار کی تھی، جو اب تحریک منہاج القرآن ہے۔ وہ تحریک منہاج القرآن سندھ کے سابق نائب امیر اور نائب ناظم سندھ، کراچی کے امیر بھی رہ چکے ہیں۔ بعد ازاں ڈاکٹر طاہر القادری کے حکم پر انہوں نے 2012ء میں پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت اختیار کرلی، جہاں انہوں نے جوائنٹ سیکرٹری سندھ کے عہدے پر فعالیت انجام دی۔ 2016ء سے تاحال وہ صوبائی سیکرٹری کوآرڈینیشن کی حیثیت سے ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے سید محمد ظفر اقبال کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کی موجودہ صورتحال سے متعلق پاکستان عوامی تحریک کراچی کے دفتر میں ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)

https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos

پاکستان عوامی تحریک کے اعلیٰ اختیاراتی ادارے ’’سینٹرل کور کمیٹی‘‘ کے رکن سید محمد ظفر اقبال کا ”اسلام ٹائمز“ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، امت مسلمہ کو آواز بلند کرنا چاہیئے، چالیس مسلم ممالک کی فورس کس مقصد کیلئے ہے، بدقسمتی سے مسلم امت مسئلہ فلسطین سے متعلق جو کردار ادا کرنا چاہیئے تھا، وہ نہیں کر رہی، او آئی سی بھی اپنا کردار ادا نہیں کر رہی ہے، کئی مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کرچکے، کئی تعلقات بنانا چاہتے ہیں، سعودی عرب کا کردار بھی ادا ہوتا نظر نہیں آرہا۔

سید محمد ظفر اقبال نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کو جوابی حملہ کرکے اسرائیل کے منہ پر انتہائی شاندار طمانچہ مارا ہے، فلسطینیوں نے مسکراتے ہوئے شہادتیں اور گرفتاریاں دیں، اس وقت صرف حماس نہیں بلکہ تمام فلسطینی تنظیمیں اور عوام اسرائیل کے خلاف برسرپیکار ہیں، خصوصاً اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد فلسطینیوں کے حوصلے بہت بلند ہیں، اسرائیلی انخلا پر مجبور ہوگئے ہیں، پیچھے ہٹ رہے ہیں، اسرائیلیوں میں بہت زیادہ خوف بیٹھ گیا ہے، یہ خوف بڑھے گا، یہ بہت بڑی کامیابی ہے فلسطینی قوم کی، پوری امت مسلمہ کو چاہیئے کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کے حوصلے میں اضافے کیلئے ان کے ساتھ کھڑی ہو۔

مرکزی رہنما سید محمد ظفر اقبال نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز اور دہشتگرد حکومت ہے، اس کو ختم ہونا چاہیئے، امت مسلمہ کو پوری قوت کے ساتھ اسرائیل کا مقابلہ کرنا چاہیئے، ایران نے ہمیشہ امریکا و دیگر عالمی طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انکا مقابلہ کیا، ایران اب بھی مکمل اور کھل کر فلسطین کا ساتھ دے رہا ہے، ایران کی طرح دیگر مسلم ممالک کو بھی فلسطین کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 932345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/932345/پاکستان-عوامی-تحریک-کے-مرکزی-رہنماء-سید-محمد-ظفر-اقبال-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org