0
Sunday 16 May 2021 16:38

فلسطین کی موجودہ صورتحال پر ڈاکٹر سید مدثر رضوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںڈاکٹر آغا سید مدثر رضوی کا تعلق وادی کشمیر کے روحانی و علمی گھرانے سے ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے خاندان کے بزرگ علماء سے حاصل کی۔ گریجویشن کے بعد ادبیات و زبان عربی میں "ایم اے" کی ڈگری کشمیر یونیورسٹی سے حاصل کی اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے کسب کی۔ ڈاکٹریٹ کے بعد قم المقدس میں تقریباً 9 سال دینی علوم سے فیضیاب ہوتے رہے۔ فی الحال وادی کشمیر میں اسلام ناب کی تبلیغ و ترویج میں سرگرم عمل ہیں۔ ڈاکٹر سید مدثر رضوی "اسار لٹریری فاؤندیشن" ASAR Literary Foundation کی سربراہی کر رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے Imamiyah Jurisprudence Sources ایک اہم کتاب بھی رقم کی ہے اور بھی کئی مختلف ادبی و دینی موضوعات پر مقالات لکھے ہیں۔ فلسطین کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اسلام ٹائمز نے ڈاکٹر سید مدثر رضوی کیساتھ ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جو قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 932832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش