QR CodeQR Code

ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام اسرائیلی مظالم کیخلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ

16 May 2021 16:50

پریس کلب کوئٹہ میں ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں اسرائیل اور امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا کر اسرائیلی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی اور پاکستانی حکومت سے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کی اپیل کی۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے بے گناہ افراد کے قتل عام اور قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد اقصٰی کی بے حرمتی کے بعد ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی قائدین نے 16 مئی بروز اتوار ملک بھر میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قوم سے احتجاج کی اپیل کی۔ اسی تناظر میں کوئٹہ پریس کلب میں بھی احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اپنی شرعی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوانوں اور بزرگوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں ملی یکجہتی کونسل، مجلس وحدت مسلمین، بلوچستان شیعہ کانفرنس، جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندے شریک تھے۔

فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے مختلف رہنماؤں نے خطاب کیا، جن میں مولانا عبدالحق ہاشمی، مولانا عبدلقدوس ساسولی، مولانا انوار الحق حقانی، علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ محمد جمعہ اسدی، سید حبیب اللہ شاہ چشتی، ڈاکٹر عطاء الرحمان، محبوب سبحانی، مولانا اکبر زاہدی، رانا مشتاق احمد، مولانا ولایت حسین جعفری، مولانا عبدالکبیر شاکر، حافظ نور علی اور علامہ مقصود علی ڈومکی شامل تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا کر اسرائیلی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی اور پاکستانی حکومت سے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کی اپیل کی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 932866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/932866/ملی-یکجہتی-کونسل-کے-زیراہتمام-اسرائیلی-مظالم-کیخلاف-کوئٹہ-میں-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org