0
Sunday 16 May 2021 19:35

لاہور میں اسرائیل کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کے مظاہرے کی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںلاہور سے تصور شہزاد کی رپورٹ

فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پارٹی پرچم اور فلسطین کے جھنڈے اُٹھا رکھے تھے جبکہ مظاہرین اسرائیلی جارحیت کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ شملہ پہاڑی چوک "مردہ باد مردہ باد، اسرائیل مردہ باد" کے نعروں سے گونجتا رہا۔ اس موقع پر پہلے سے وہاں موجود انجمن طلبہ اسلام کے درجنوں کارکن بھی ایم ڈبلیو ایم کے مظاہرے میں شریک ہوگئے اور فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی نے کی جبکہ دیگر علماء بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مقررین نے کہا کہ او آئی سی کو بیان بازی سے نکل کر عملی اقدامات کرنے چاہیئے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب ممالک کو اب اپنا فیصلہ واپس لے لینا چاہیئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 932868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش