0
Sunday 16 May 2021 19:42

شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویژن کے زیراہتمام القدس سیمینار کا انعقاد

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویژن کے زیراہتمام القدس سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء نے مظلوم فلسطینیوں سے بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کیا۔ رہنماوں نے اسرائیلی مظالم پر اقوام متحدہ سے اپنا موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ میزبانی کے فرائض ڈویژنل صدر قاسم علی قاسمی نے ادا کئے۔ اس موقع پر چیئرمین کُل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم، مرکزی رہنماء شیعہ علماء کونسل حافظ کاظم رضا نقوی، چیئرمین کل مسالک علماء و مشائخ مفتی عاشق حسین، ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل ملک شوکت علی اعوان، جنرل سیکرٹری جعفر علی شاہ، ملک فقیر حسین، محسن علی شاہ، قاری خالد محمود، چودھری صغیر عباس ورک و دیگر بھی شریک تھے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویژن قاسم علی قاسمی نے کہا کہ دنیا کا ہر انصاف پسند انسان مظلوم فلسطینیوں کیساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم عالمی دہشتگردی ہیں، دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلے اسرائیل کے حوالے سے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی اخلاقی و سیاسی مدد کرتے رہیں گے، امت مسلمہ کو مسئلہ فلسطین پر مضبوط اور واضح موقف اپنانا ہوگا۔ چیئرمین کُل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیل کی قید و بند کی صعوبتیں بردداشت کر رہے ہیں، فلسطین پر ظلم بند کروانے کیلئے اسلامی ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ سیمینار سے چیئرمن کل مسالک علماء و مشائخ بورڈ مفتی سید عاشق حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 932873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش