0
Monday 17 May 2021 23:30

فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی سفاکیت کیخلاف لاہور کے شہری سڑکوں پر نکل آئے

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے، پاکستان کے شہر لاہور میں شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فسلطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر آزادی فلسطین کے نعرے درج تھے۔ احتجاجی ریلی میں فلسطینی طلبہ نے بھی شرکت کی۔ پاکستان میں مقیم فلسطینی طالبعلم انجینیئر سیف نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ملک نہیں بلکہ دہشت گرد گروہ ہے، جو اپنی سکیورٹی کے نام پر فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ اس موقع پر مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ کابل سے لے کر کشمیر اور فلسطین تک ہر جگہ استعماری قوتیں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں برباد کر رہی ہیں اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام دوست قوتوں کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 933080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش