0
Monday 17 May 2021 23:46

اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کیخلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: توقیر کھرل

ملی یکجہتی کونسل، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور پارلیمانی فورم برائے فلسطین و کشمیر کے زیر اہتمام اتوار کو فلسطین پر اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ملی یکجہتی کونسل کی احتجاجی ریلی جی نائن ٹو کمیونٹی سنٹر سے شروع ہو کر جناح ایونیو کے راستے ڈی چوک پہنچی جبکہ آئی ایس او کی ریلی فیض آباد سے شروع ہو کر فیصل چوک پہنچی، جہاں دونوں ریلیاں اکٹھی ہوکر ڈی چوک پہنچیں۔ ریلیوں کی قیادت جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم، مجلس وحدت مسلیمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس، چیئرمین انجمن نوجوانان عبداللہ حمید گل، تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری اور دیگر نے قیادت کی۔ مقررین نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی حملے انسانی حقوق، بین الاقوامی قوانین اور اخلاقی اقدار کے خلاف ہیں، اسرائیلی غیر قانونی اقدامات قابل مذمت ہیں۔ حکومت کو کھل کر امت مسلمہ کو اکٹھا کرکے ایکشن لینا چاہیئے۔ معصوم فلسطینی بچوں اور ان کے والدین کے قتل پر پاکستانی عوام دکھ میں برابر کے شریک ہیں، امت مسلمہ نے اکٹھے ہو کر قبلہ اول کی آزادی کے لیے جدوجہد نہ کی تو صیہونی طاقتیں حرم پاک پر بھی بری نظریں ڈالنا شروع کر دیں گی۔

مظلومین فلسطین سے یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف دارالحکومت اسلام آباد میں کار اور موٹر بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی ریلی جی نائن ٹو کمیونٹی سنٹر  سے ڈی چوک تک نکالی گئی، جس کی قیادت سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔ ریلی میں امامیہ اسٹوڈٹنس آرگنائزیشن، ملی یکجہتی کونسل کے قائدین بھی شریک تھے۔ ڈی چوک پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اسرائیل نے جو آگ کا کھیل شروع کیا ہے، اس کا انجام اسرائیل کی نابودی کی شکل میں سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم ترنوالہ نہیں، جسے کوئی بھی آسانی سے نگل لے، یہ اسرائیل سمیت اس کے تمام حواریوں کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرنے والی مزاحمتی تحریکوں کی جرات و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس وقت دنیا کا ہر باشعور مسلمان اپنے فلسطینی بھائیوں کے اصولی موقف کا دفاع کرتا نظر آرہا ہے انہوں نے کہا کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے دشمن ہیں، یہ الہامی فیصلہ ہے۔ اس میں کوئی دوسری رائے نہیں۔ اسرائیل کے خلاف تمام مسلمان حکمرانوں کو باہم متحد ہو جانا چاہیئے۔ ریلی میں جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں اسلم، تحریک نوجوانان پاکستان کے مرکزی رہنماء عبداللہ گل ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر سمیت مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت اور خطاب کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 933083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش