QR CodeQR Code

عرب ممالک فلسطین کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرتے تو معاملہ یہاں تک نہ پہنچتا

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف پی ٹی آئی رہنماء اسرار عباس کا خصوصی انٹرویو

21 May 2021 21:40

اسلام ٹائمز سے بات چیت میں اسرار عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کھل کر پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھا ہے، تمام مسلم امہ کو اکٹھا کرنا ہے، وزیراعظم عالمی رہنماؤں کو اعتماد میں لے رہے ہیں، ہر انٹرنیشنل فورم پر فلسطین کے لئے آواز اٹھا رہے ہیں، گذشتہ ادوار میں مختلف پارٹیز کی حکومتیں رہیں لیکن اتنا دو ٹوک مؤقف قائداعظم کے بعد عمران خان کا سامنے آیا ہے کہ اسرائیل سے اس وقت بات نہیں کی جاسکتی، جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، ہلال احمر انٹرنیشنل سے مسلسل رابطے میں ہیں کہ کسی طرح متاثرین تک بنیادی اشیاء پہنچائی جائیں، فلسطین کے پڑوسی ممالک کو اسرائیل کی توسیعی پسندانہ سوچ کو اسی وقت روکنا چاہیئے تھا، عرب ممالک اگر اپنا موثر کردار ادا کرتے تو معاملہ یہاں تک نہ پہنچتا، آج لیبیا سمیت کچھ ممالک مذمتی بیان دے رہے ہیں لیکن یہ ایک یا دو ملکوں کے سے کچھ نہیں ہوگا، یہ ایک عالمی ایشو ہے اس میں تمام اسلامی ملکوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان سے سوشل میڈیا اور عوام کے ذریعے بڑا زبردست پیغام جا رہا ہے، اسرائیل پر دباؤ بڑھ رہا ہے، فلسطین میں شہادتیں ہو رہی ہیں اور شہیدیوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔


اسرار عباسی پاکستان تحریک انصاف کراچی کے اہم رہنماء ہیں، جو عالم اسلام کو درپیش مسائل سمیت فلسطینی مسلمانوں پر صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر اسرار عباسی سے خصوصی بات چیت کی ہے، اس موقع پر ان سے کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 933787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/933787/فلسطین-پر-اسرائیلی-جارحیت-کیخلاف-پی-ٹی-آئی-رہنماء-اسرار-عباس-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org