QR CodeQR Code

لاہور میں یوم یکجہتی فلسطین کے حوالے سے ہونیوالی ریلیوں کی خصوصی ویڈیو رپورٹ

22 May 2021 12:35

اسلام ٹائمز: لاہور میں مجلس وحدت مسلمین، پاکستان تحریک انصاف، تحریک حسینیہ پاکستان، شیعہ علماء کونسل، پاکستان عوامی تحریک، نعیمین ایسوسی ایشن، جے یو آئی (ف) سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ مقررین نے فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی فلسطین میں جاری مظالم بند کرانے کیلئے عملی اقدامات کریں۔


لاہور سے تصور شہزاد کی رپورٹ

لاہور میں یوم یکجہتی فلسطین کے حوالے سے مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔ مجلس وحدت مسلمین، پاکستان تحریک انصاف، تحریک حسینیہ پاکستان، شیعہ علماء کونسل، پاکستان عوامی تحریک، نعیمین ایسوسی ایشن، جے یو آئی (ف) سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ مقررین نے فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی فلسطین میں جاری مظالم بند کرانے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ دنیا بھر میں کام کرنیوالی انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ نہتے فلسطینیوں پر گولیاں برسائی جا رہی ہیں۔ شہری آبادیوں پر بمباری کرکے رہائشی عمارتوں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے، بچے، بوڑھے اور عورتیں مدد کیلئے دہائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز اور پناہ گاہوں پر بھی حملے جاری ہیں۔ پوری دنیا اس ظلم کی مذمت کر رہی ہے لیکن اسرائیل دھڑلے سے اپنے مظالم جاری رکھے ہوئے ہے۔ لیکن بہادر فلسطینی موت کو گلے لگانے کو تیار ہیں، لیکن اسرائیل کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں ہیں۔ جس دن مسلمانوں نے حقیقی معنوں میں اللہ سے ڈرنا شروع کر دیا اسرائیل تباہ ہو جائے گا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 933899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/933899/لاہور-میں-یوم-یکجہتی-فلسطین-کے-حوالے-سے-ہونیوالی-ریلیوں-کی-خصوصی-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org